اردو

urdu

ETV Bharat / city

علی گڑھ: بارہ نئے کورونا متاثرین کی تصدیق - کورونا وائرس مثبت متاثرین

ضلع علی گڑھ میں اب تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 79 ہو چکی ہے جس میں 37 افراد مکمل طور سے صحتیاب ہو کر گھر پہنچ چکے ہیں اور 8 لوگوں کی موت ہو چکی ہیں۔ اس وقت 34 متاثرین علی گڑھ کے ایل 1 اور ایل 2 اسپتال میں داخل ہیں۔

بارہ نئے کورونا متاثرین کی تصدیق
بارہ نئے کورونا متاثرین کی تصدیق

By

Published : May 16, 2020, 3:09 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں 7 خواتین سمیت 12 مزید کورونا وائرس مثبت افراد کی تصدیق ہوئی ہے۔

علی گڑھ میں روزبروز کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

علی گڑھ میں اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ 12 کورونا وائرس مثبت متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے دوسری جانب صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ابھی تک کل 37 متاثرین مکمل طور سے صحتیاب ہوکر گھر جا چکے ہیں۔

علیگڑھ ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے بتایا کہ 12 کورونا وائرس سے متاثرین رپورٹ مثبت آئی ہے یہ سھبی علیگڑھ کے کاروباری شیکھر سرراف کے رابطے میں آئے تھے جس کی دو روز قبل کورونا وائرس سے موت ہوگئی تھی۔

تمام کورونا وائرس متاثرین ساسنی گیٹ، دہلی گیٹ، گھمبیر پورا اور مانک چوک علاقے کے ہیں جس میں 7 خواتین سمیت 1 لڑکا اور 4 مرد شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details