اترپردیش کے علی گڑھ شہر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال(جے این ایم سی) کے سرجری شعبہ میں ملٹی میڈیا سہولیات سے لیس ایک سو (100) بیڈ والے جدید ترین سرجری سیمینار ہال کا افتتاح کیا۔
سرجری سیمینار ہال کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا جواہر لال نہرو میڈیکل کالج مغربی ریاست اتر پردیش کا ایک بڑا ہسپتال ہے، جہاں پر نہ صرف علی گڑھ بلکہ آس پاس کے اضلاع اور گاؤں، دیہات سے خاصی تعداد میں مریض علاج کے لئے آتے ہیں۔ یونیورسٹی اور میڈیکل انتظامیہ، میڈیکل کالج میں جدید اور بہتر سے بہتر علاج کے ساتھ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ افتتاح کے وقت وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا "مجھے یقین ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نیا کثیر مقصدی ہال تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ہوگا اور طبی تحقیق میں بین الاقوامی تعاون کو آسان بنائے گا۔
مزید پڑھیں: 'راجہ مہندر پرتاپ نے اپنے مسلم ساتھیوں کے ساتھ افغانستان میں حکومت بنائی تھی'
پروفیسر منصور نے کہا سرجری طب کی ان شاخوں میں سے ایک ہے جس میں اچھی سہولیات، بنیادی ڈھانچے اور مہارت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ حال ہی میں جاری شدہ این آئی آر ایف کی رینکنگ میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کو پندرہویں نمبر پر ہے۔ ہمارے ڈینٹل کالج نے بھی اس رنگ میں ممتاز اداروں کی فہرست میں جگہ حاصل کی ہے۔ اگر ہم نئے ایم سی ایچ/ ڈی ایم کورسز شروع کریں گے تو میڈیکل میں ہماری رینکنگ مزید بہتر ہوگی"۔
انہوں نے کہا کہ بہتر رینکنگ نہ صرف جے این ایم سی میں تعلیمی معیار کی عکاسی کرتی ہے، بلکہ میڈیکل کالج و ہسپتال میں کمزور طبقات کے لوگوں کے لئے دستیاب سہولیات کے معیار کا بھی ثبوت ہے۔"
اس موقع پر نئے تعمیر شدہ سرجری میوزیم کا بھی معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: وزیراعظم نے مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی اور ڈیفنس کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھا
اے ایم یو ملک کی ٹاپ۔10 یونیورسٹی میں شامل
پروفیسر شاہد علی صدیقی (پرنسپل اور چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جے این ایم سی) نے کہا کہ جدید ترین ہائی ٹیک سرجری سمینار ہال کا تصور وائس چانسلر نے پیش کیا جس کی اشد ضرورت تھی۔
خطبۂ استقبالیہ میں پروفیسر افضال انیس (کارگزار چیئرمین شعبۂ سرجری) نے جدید سرجری سمینار ہال کی خصوصیات کا ذکر کیا۔ پروفیسر سید امجد علی رضوی نے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے سیمینار ہال کی جدید کاری میں مطلوبہ تعاون فراہم کرنے پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور جے این ایم سی کے مختلف شعبوں کے سبھی اساتذہ، طلبہ اور محققین پر اس سہولیات کا بہتر فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:وائس چانسلر نے سرسید کے نظریہ کے خلاف کلیان سنگھ کو تعزیت پیش کی: محمد سلمان گوری
موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور خود ایک سرجن ہے۔ وائس چانسلر سے قبل اسی شعبہ کے صدر اور میڈیکل کالج کے پرنسپل بھی رہے تھے۔