اردو

urdu

ETV Bharat / city

تاریخی بھیکم پور گیٹ اے ایم یو انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار - bhikampur gate reeling due dilapidated condition

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں موجود اٹھارہویں صدی کا تاریخی بھیکم پور گیٹ خستہ حالی کا شکار ہے جو اے ایم یو انتظامیہ کی توجہ کا طلبگار ہے۔

Historical Bhikampur Gate is reeling due dilapidated condition
Historical Bhikampur Gate is reeling due dilapidated condition

By

Published : Jun 9, 2020, 9:12 PM IST

Updated : Jun 10, 2020, 8:16 PM IST

اے ایم یو کو لوگ صرف ایک علمی ادارہ سمجھتے ہیں لیکن اے ایم یو متعدد تاریخی وارثت کا بھی مرکز ہے جن میں مغلیہ دور اقتدار میں 18 ویں صدی میں تعمیر کردہ بھیکم پور گیٹ بھی شامل ہے جو آگرہ کے قلعے میں نصب تھا۔

ویڈیو

جب سنہ 1833 میں برطانوی حکام نے قلعے کے قیمتی سامان کو نیلام کیا تو حاجی داؤد خان صاحب نے اسے خرید کر سنہ 1835 میں اپنی ریاست بھیکم پور میں اسے نصب کردیا۔ عبدالصبور خان شروانی جو خان موصوف کی اولاد میں سے تھے، نے سنہ 1961 میں اسے اے ایم یو کو ہدیہ کردیا۔ سنہ 1963 میں موجودہ جگہ یونیورسٹی فیض گیٹ کے قریب نصب کیا گیا۔

اے ایم یو کے ایسوسی ایٹ رکن انچارج شعبہ رابطہ عامہ ڈاکٹر راحت ابرار نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ سنہ 1835 میں انگریزوں نے جہاں مسلمانوں کے نشانات کو مٹانے اور انہیں منہدم کرنے کی کوشش کی وہیں انہوں نے اس دروازے کو بھی توڑ کر نیلام کر دیا تھا تاکہ مسلمانوں کا کوئی نشانی باقی نہ رہے۔ اس وقت یہاں پر بھیکم پور ریاست ہوا کرتی تھی جو اب بھی بہت مشہور ہے۔ داؤں خان نے اس دروازے کو خریدا اور انہوں نے اپنی ریاست بھیکم پور کا صدر دروازہ بنایا۔ اس کے بعد مسلمانوں کی ریاستیں کم ہوگئیں تو انہوں نے اس دروازے کو یونیورسٹی کو دینے کی پیشکش کی تھی۔ یونیورسٹی نے اس دروازے کو عطیہ کے طور پر حاصل کیا اور جو فیض گیٹ ہے اس کے برابر اس گیٹ کو از سرنو تعمیر کیا۔

تاریخی بھیکم پور گیٹ

نواب عبدالصبود خان شروانی کے پوتے عبداللہ احمد کبیر شروانی نے بتایا جب انہوں نے عطیہ کیا تھا تو انہیں یورسٹی سے بہت ساری امیدیں وابستہ تھیں۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ کے ہاتھوں دروازہ برقرار رہے گا لیکن جب میں اور میری والدہ وہاں سے گزرتے ہیں تو اکثر دیکھتے ہیں وہاں پر الٹے سیدھے لوگ بیٹھے رہتے ہیں، لوگ پیشاب کرتے ہیں، وہاں پر گھاس پڑی ہے، چھت گری ہوئی ہے اس حساب سے یونیورسٹی اس کو برقرار نہیں رکھ پا رہی جس طرح سے اس کو برقرار اور محفوظ رکھنا چاہیے۔'

Last Updated : Jun 10, 2020, 8:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details