اردو

urdu

ETV Bharat / city

علیگڑھ: چار سالہ بچے کے دل کا کامیاب آپریشن، پیس میکر نصب - کارڈیالوجی شعبہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے چار سالہ بچے کے قلب کا کامیاب آپریشن انجام دیکر ایک پیس میکر نصب کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ’’پہلی مرتبہ اتنی کم عمر بچے کو پیس میکر لگایا گیا، جو ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔‘‘

علیگڑھ: چار سالہ بچے کے دل کا کامیاب آپریشن، پیس میکر نصب
علیگڑھ: چار سالہ بچے کے دل کا کامیاب آپریشن، پیس میکر نصب

By

Published : Nov 17, 2021, 4:18 PM IST

بھاگ دوڑ کی اس زندگی میں جہاں ایک جانب نوجوان امراض قلب کا شکار ہو رہے ہیں وہیں نوزائیدہ بچوں میں بھی دل سے متعلق بیماریوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ریاست اتر پردیش کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ میں علی گڑھ کے قریبی ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک چار سالہ بچے کے دل کا کامیاب آپریشن انجام دیکر ایک پیس میکر نصب کیا گیا۔

معالجین کے مطابق بچے کے دل میں پیدائشی طور سوراخ ہونے کے علاوہ وہ قلب کے دیگر عارضوں میں بھی مبتلا تھا۔

منتظمین کے مطابق بچے کا آپریشن کارڈیالوجی شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ایم یو ربانی، ڈاکٹر شاد عبقری، اصغر عباس، امت لال کے تعاون سے انجام دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں پہلی بار اتنے کم عمر مریض کو پیس میکر لگایا گیا ہے جو ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔‘‘

پروفیسر ربانی نے بتایا کہ ’’کمسن کو پیس میکر لگانا ایک مشکل اور پیچیدہ عمل تھا، تاہم ڈاکٹروں نے آپریشن انجام دیکر تاریخ رقم کی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آپریشن کے بعد بچہ مکمل طور پر صحتیاب ہو گیا ہے اور اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔‘‘

مزید پڑھیں:بی جے پی ملک کو ہندو راشٹر بنانا چاہتی ہے: اویسی

ماہر امراض قلب کے مطابق بچوں میں دل سے متعلق بیماریوں میں اضافے کے مدنظر حکومت کی جانب سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں 18 سال تک کی عمر کے بچوں کا ضرورت پڑنے پر دل کا آپریشن مفت کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امراض قلب میں مبتلا بچوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے سبب بچوں کو آپریشن کی لیے 300 سے 400 تک کی ویٹنگ لسٹ کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علی گڑھ: علامہ اقبالؒ کا مسلم یونیورسٹی سے خاص تعلق تھا: راحت ابرار

ماہرین کے مطابق آج کل کی بھاگ دوڑ والی زندگی میں لوگ اپنی صحت کا کما حقہ خیال نہیں رکھ رہے ہیں، وہیں غیر مناسب غذا کے سبب نوجوان بھی دل کے عارضوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details