اردو

urdu

By

Published : Mar 13, 2021, 8:43 PM IST

ETV Bharat / city

گلستان سرسید میں خوبصورت پھولوں کی نمائش

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ لینڈ اینڈ گارڈن کے زیر اہتمام دو روزہ سالانہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح اے ایم یو کے گلستان سید میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا۔

گلستان سرسید میں خوبصورت پھولوں کی نمائش
گلستان سرسید میں خوبصورت پھولوں کی نمائش

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے لینڈ ایند گارڈن کے زیر اہتمام گلستان سید میں منعقدہ دو روزہ پھولوں کی سالانہ نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر (آئی جی) علیگڑھ پیوش موڑیا (آئی پی ایس) بطور مہمان اعزازی موجود رہے۔


اے ایم یو لینڈ اینڈ گارڈن کے ممبر انچارج پروفیسر ذکی انور نے بتایا کہ' اے ایم یو میں سال میں دو مرتبہ پھولوں کی نمائش ہوتی ہے۔ ایک نومبر/ دسمبر میں اور پھر مارچ میں یہ نمائش ہوتی ہے۔ اس بار پھولوں کی نمائش میں کل 962 انٹری آئی ہیں، جو اے ایم یو کی بھی ہیں اور باہر کی بھی ہے۔ اس بار پھولوں کی نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا، جن کے ساتھ آئی جی علی گڑھ پیوش موڑیا بھی موجود رہے۔ یہ سالانہ پھولوں کی نمائش کل شام تک چلے گی اور کل انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ نمائش میں سات مختلف زمروں میں انواع و اقسام کے پھولوں کو شامل کیا گیا ہے۔

گلستان سرسید میں خوبصورت پھولوں کی نمائش
نمائش کی اختتامی تقریبا 14 مارچ کو سہ پہر ساڑھے تین بجے منعقد ہوگی۔ جس میں علی گڑھ کے کمشنر گورو دیال کے علاوہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ضمیر الدین اور فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر شرکا کو انعامات تقسیم کریں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ' یہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا سالانہ پھولوں کی نمائش ہے۔ جس میں ہم سبھی لوگ کورونا وبا کی ہدایت کے مطابق سماجی دوری اور ماسک کا استعمال کر رہے ہیں۔آئی جی علیگڑھ پیوش موڈیا نے کہاکہ' میں نے کافی ضلعوں میں پھولوں کی نمائش دیکھی نے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں میں نے آج سے پہلے اتنی خوبصورت اور اتنے پھولوں کی نمائش نہیں دیکھی۔ اس موقع پر پروفیسر ذکی انور صدیقی نے شرکاء سے کووڈ 19 سے متعلق رہنما ہدایت کا خیال رکھنے کی اپیل کی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details