اردو

urdu

ETV Bharat / city

علی گڑھ میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم - انکاؤنٹر

جانچ کے دوران پولیس اور ایک بدمعاش سکھویر کے درمیان تصادم ہوا۔سکھویر علی گڑگ کے تھانہ کھورجا دیہات کا باشندہ ہے۔

علی گڑھ میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم
علی گڑھ میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم

By

Published : Nov 27, 2019, 10:54 PM IST

انکاؤنٹر کے دوران پولیس نے سکھویر سے ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا جس کے جواب میں سکھویر نے پولیس پر حملہ شروع کر دیا۔ جس کا جواب دیتے ہوئے پولیس نے بھی اپنی طرف سے فائرنگ کی۔ فائرنگ میں اس کے الٹے پیر میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد پولیس نے اس کو گرفتار کر کے ضلع علی گڑھ ملخان سنگھ ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا۔

علی گڑھ میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم

ایس پی اتول کمار (دیہی) نے بتایا ہمیں کل شام کو معلومات حاصل ہوئی کہ نہر کے پاس ایک پل ہے جہاں پر یہ بدمعاش چھوپا ہوا ہے۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر اس بدمعاش کو پکڑنے کی کوشش کی، جس کے جواب میں پولیس پر فائرنگ ہوئی۔ دو بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایک فرار ہو گیا ہے، جس کو پکڑنے کے لیے چھاپے ماری کی جا رہی ہے۔ بدمعاشوں کے پاس سے چوری کی گئی دو موٹر سائیکل اور ایک طمنچہ کارتوس کے ساتھ برآمد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details