انڈین کونسل آف میڈیکل رسرچ (آئی سی ایم آر) نے اے ایم یو کے میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کو کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹرائل پروگرام میں شامل کیا ہے۔ اس منظوری کے ساتھ ہیں جے این ایم سی میں 14 نومبر سے بھارت بائیوٹیک (حیدرآباد) کی کوویکسین نامی کورونا وائرس ٹیکے کا ٹرائل شروع ہوگا۔
اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ہر عمر اور سبھی شعبہ ہائے فکر سے وابستہ سماجی و معاشی رضاکاروں سے کلینیکل ٹرائل میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ٹرائل یا تحقیق میں رضاکارانہ طور سے شامل ہوکر آپ عملی تحقیق میں اور انسانی خدمات میں مددگار بنتے ہیں۔ اس لئے ہر طبقہ و شعبہ ہائے فکر کے افراد کو آگے آنا چاہیے۔‘‘
کورونا وائرس کے ٹیکے کے ٹرائل کے لیے ایک ہزار رضاکاروں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ٹرائل کے لیے اپنا رجسٹریشن کروائیں۔ یہ ٹرائل جنوری کے آخر تک جاری رہے گا۔