میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر آدیش کمار نے بتایا کہ سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کی 38 سالہ خاتون اسٹاف نرس نان کووڈ 19 کے میل آرتھو وارڈ ٹراما سنٹر میں وارڈ انچارج کے عہدے پرتعینات تھی۔
5 جون کو 32 سالہ اسٹاف نرس کے کورنا متاثر پائے جانے بعد ٹراما سینٹر کے الگ الگ وارڈ میں ڈیوٹی کر رہے تھے، وہیں تمام عملے کے نمونے لیے گئے تھے جس میں 38 سالہ خاتون اسٹاف نرس کی ایک رپورٹ ہفتہ کو رات 10 بجے کے موصول ہوئی جو کارونا مثبت ہے۔
خاتون اسٹاف نرس کو کوڈ۔19 اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اسٹاف نرس کا شوہر بھی یونیورسٹی میں شعبہ میڈیسن میں ایم ایس دفتر میں تعینات ہے۔
یونیورسٹی میں یہ تیسرا کیس ہے۔ اس سے قبل 2 جون کو ایم ایس آفس میں تعینات اسٹینوگرافر کورونا کا انفکشن ہوا تھا اور 5 جون کو 32 سالہ اسٹاف نرس بھی کورونا متاثر ہو گئی تھی۔ اس کے بعد یونیورسٹی نے نیو کیمپس کے سی بلاک انتظامیہ کے ذرئعے سیل کرادیا تھا۔