اردو

urdu

ETV Bharat / city

'علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کارڈیولوجی ورکشاپ کا انعقاد' - آرگنائزنگ سیکرٹری

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے 'پی سی ای، سی ایس یونٹ' کی جانب سے کارڈیولوجی ورکشاپ کا انعقادعمل میں آیا۔

کارڈیولوجی ورکشاپ کا انعقاد'

By

Published : Nov 23, 2019, 8:15 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پی سی ای، سی ایس یونٹ کی جانب سے کارڈیولوجی ورکشاپ کا انعقادعمل میں آیا۔

آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر سنجیو کمار، آرگنایزنگ چیئرمین پروفیسر ایس مناظر علی نے 'کارڈیو لوجی' ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

جس میں مختلف میڈیکل کالجوں کے مندوبین اور ڈاکٹروں کے اہل خانہ نے کثیر تعداد میں شرکت کیا۔

ورک شاپ کی کوآرڈینیٹر بنگلور و کی ڈاکٹر سیجل شاہ نے کئی اہم موضوعات پر خطبہ دیا۔

درگا پور کی ڈاکٹر سوربھی داس اور ڈاکٹر ایم ایم کامران نے بھی خطاب کیا۔ پی سی ای - سی ایس یونٹ کے نوڈل کوآ رڈینیٹر ڈاکٹر ساد عبقری نے ورکشاپ کی نظامت کی۔

ساد عبقری نے کہا کہ پی سی ای - سی ایس یونٹ پیڈ یاٹرک کارڈیالوجی کے مختلف پہلوؤں پر اس طرح کے ورک شاپ کا انعقاد لگاتار کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پیڈیاٹرک کار ڈیئک ایو یلو ئیشن اینڈ کارڈیئک سرجری یونٹ کی جانب سے سالانہ کانفرنس 'یوپی پیڈی کون' 2019 کا انعقاد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: انل کپور خود کو سنیما کا اسٹوڈنٹ مانتے ہیں
پروگرام کے اختتام پر پروفیسر ایس مناظر علی نے تمام شرکاؤں کا شکر یہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details