ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع ملک کا معروف ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے صد سالہ جشن کے موقع پر وزیر اعظم نریندرمودی 22 دسمبر کو آن لائن خطاب کریں گے۔ صد سالہ جشن کے تعلق سے وزیر اعظم کے پروگرام کی اطلاع ملنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کچھ طلبہ نے وزیر اعظم کے آن لائن خطاب کی مخالفت کی ہے۔
ان معاملات کے پیش نظر کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے مرادآباد میں میڈیا سے کہا کہ' یہ سب فرقہ پرست لوگ ہیں 'بی جے پی کا نعرہ تو سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس ہے'۔