ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے کے لال ڈگی پر سماجی تنظیم انسانیت جذبہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس بلڈ دونیشن کیمپ کا اصل مقصد کورونا وائرس کے اس مشکل دور میں مریضوں کو ضرورت کے حساب سے بلڈ حاصل ہو سکے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر بلڈ ڈونیشن کیمپ تقریباً ختم ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں بلٹ کی خاصی کمی ہوتی جا رہی ہے۔ اسپتالوں میں بلڈ کی کمی کے مدنظر علی گڑھ کی سماجی تنظیم انسانیت جذبہ فاؤنڈیشن نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تنظیم کی اس پہل کو سراہا۔
اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق نائب صدر مازین حسین نے بتایا کہ' یہ بلڈ ڈونیشن اس لئے ہے تاکہ شہر کے لوگوں کی مدد کی جا سکے۔کورونا وبا میں یہ ایک اچھی پہل ہے ایک اچھی کوشش ہے، ہم اپنا بلڈ ڈونیٹ کریں تاکہ لوگوں کی پریشانی میں وہ کام آسکے۔
بلڈ ڈونیٹ کرنے کے بعد اجے سنگھ نے بتایا کہ' میں اب تک 187 بار بلڈ ڈونیٹ کرچکا ہوں، میری عمر 57 سال ہے اور میں گھبھانا علیگڑھ کا رہنے والا ہوں۔ اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق صدر شہزاد عالم برنی نے بتایا یہ بلڈ ڈونیشن کیمپ انسانیت جذبہ فاؤنڈیشن کی جانب سے لگایا گیا ہے اور یہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔