اردو

urdu

ETV Bharat / city

عالمی یومِ سماعت پر اے ایم یو میں بیداری کیمپ کا اہتمام

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ای این ٹی (ENT) شعبہ نے عالمی یوم سماعت (ورلڈ ہیئرنگ ڈے) کے موقع پر علی یار جنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیچ اینڈ ہیئرنگ ڈس ایبلٹیز، ممبئی کے اشتراک سے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔

عالمی یومِ سماعت پر اے ایم یو میں بیداری کیمپ کا اہتمام
عالمی یومِ سماعت پر اے ایم یو میں بیداری کیمپ کا اہتمام

By

Published : Mar 5, 2021, 6:33 PM IST

Updated : Mar 5, 2021, 8:05 PM IST

عالمی یوم سماعت کے موقع پراے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ای این ٹی شعبہ کی جانب سے بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں قوت سماعت سے محروم بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران 60 ایسے لوگوں کی شناخت کی گئی جن کی سننے کی صلاحیت کمزور تھی یا قوت سماعت سے بالکل محروم تھے۔ اس کے علاوہ سات بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا جن کی ماضی میں کوچلیئر پیونرکاری (cochlear Implant) ہو چکی ہے۔

عالم یوم سماعت پر اے ایم یو میں بیداری کیمپ کا اہتمام

اس موقع پر صدر شعبہ پروفیسر کملیش چند نے سماعت سے محرومی کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو علاج کے طریقوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کی۔

احتیاتی تدابیر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ایس سی شرما نے کہا کہ جن افراد کے بارے میں شبہ ہو کہ ان کی سننے کی صلاحیت کمزور ہو رہی ہے ان کا فوری طور طبی معائنہ کرانا چاہیے۔

ڈاکٹر آفتاب احمد نے بچوں میں سننے اور بولنے کی صلاحیت کی نشوونما پر نظر رکھنے پر زور دیا۔ جبکہ ڈاکٹر مہتاب عالم نے ایسی مختلف سرکاری اور نجی ایجنسیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے بارے میں بتایا جو سماج کے کمزور طبقات کے لوگوں کے علاج میں مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔

Last Updated : Mar 5, 2021, 8:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details