اردو

urdu

ETV Bharat / city

Aligarh Muslim University: اگلے وائس چانسلر کے لیے فوری عمل شروع کرنے کی اپیل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی مدت کار اسی سال 15 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ ایسے میں رکن پارلیمان دانش کنور علی سمیت یونیورسٹی کے ذمہ داروں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئے وائس چانسلر کے عہدہ کے لیے فوری طور پرعمل کرنے کا اپیل کیا Appeal for The Next VC of AMU۔

Appeal for immediate AMU Vice Chancellor
Appeal for immediate AMU Vice Chancellor

By

Published : Feb 13, 2022, 3:18 PM IST

Updated : Feb 13, 2022, 9:36 PM IST

لوک سبھا ممبر اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کورٹ ممبر کنور دانش علی خان نے گزشتہ روز لوک سبھا میں اے ایم یو کورٹ اور ایگزیکٹو کونسل (ای سی) ممبران کے انتخابات، اے ایم یو کو کھولنے اور اے ایم یو کے اگلے وائس چانسلر کے عہدہ کے لئے فوری عمل شروع کرنے کا مطالبہ مرکزی حکومت سے کیا Appeal for The Next VC of AMU۔

اگلے وائس چانسلر کے لیے فوری عمل شروع کرنے کی اپیل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی مدت کار اسی سال 15 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور رجسٹرار عبدالحمید کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اے ایم یو کے اگلے وائس چانسلر کے لیے انتخابی عمل شروع کریں، جو چھ ماہ قبل شروع ہوجانا چاہیے تھا جو ابھی تک نہیں ہوا۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر کے انتخاب کے عمل میں، 5 امیدواروں کے ناموں پر اے ایم یو ایگزیکٹیو کونسل کے 28 ممبران کی مہر لگائی جاتی ہے، پھر ان پانچوں کا انتخاب اے ایم یو کورٹ کے تقریباً 190 ممبران کرتے ہیں، پانچ میں سے 3 امیدوار صدر جمہوریہ (وزیٹر) کو بھیجے جاتے ہیں جن میں سے ایک نام کو صدر جمہوریہ اپنی رضامندی دیتے ہیں وہی شخص پانچ سال کی مدت کے لیے اے ایم یو کا وائس چانسلر کے عہدے پر فائز ہوتا ہے۔

اے ایم یو کے سابق میڈیا ایڈوائزر پروفیسر جاسم محمد نے کچھ روز قبل اے ایم یو کورٹ کے تمام ممبران کو ایک خط لکھا اور پارلیمنٹ میں مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اے ایم یو کورٹ اور ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران کے انتخابات کا مطالبہ کرے تاکہ اے ایم یو کے اگلے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے فوری عمل شروع کیا جا سکے۔


مزید پڑھیں:


اے ایم یو کے ہی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مراد احمد خان کا کہنا ہے ایسے میں اے ایم یو کے وائس چانسلر طارق منصور اور رجسٹرار عبدالحمید غیر اخلاقی طور پر اے ایم یو ایکٹ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اے ایم یو کورٹ کے تقریباً 140 ممبران اور اے ایم یو ایگزیکٹیو کونسل کے 15 ممبران کا انتخاب نہ کر کے اے ایم یو اور آئینی عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر مراد نے مزید کہا کہ اگر اے ایم یو کورٹ اور ایگزیکٹیو کونسل کا الیکشن نہیں کرایا جاتا تو اے ایم یو کے اگلے وائس چانسلر کے انتخاب کا عمل شروع نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:


ضلع امروہہ سے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے آئینی حق کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے گزشتہ روز اے ایم یو ایکٹ کو بچانے کے لیے لوک سبھا میں آواز اٹھائی جس کا اے ایم یو اساتذہ نے استقبال کیا Member of Parliament Kanwar Danish Ali۔

Last Updated : Feb 13, 2022, 9:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details