اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ایم یو کے تمام اسکول حکومت سے تسلیم شدہ : اے ایم یو - اے ایم یو کے تمام اسکول

آج اے ایم یو انتظامیہ نے واضح کیا کہ موجودہ وقت میں یونیورسٹی کے تحت دس اسکول چلائے جارہے ہیں اور یہ اسکول پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعہ نافذ کردہ اے ایم یو ایکٹ 1920 کے شیکشن 12 (1) اور (2) کے تحت قائم کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے تمام اسکولوں کو مختلف اتھارٹیز کی طرف سے باقاعدہ طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اور ان کے سالانہ نتائج ہر سال مرکزی وزارت تعلیم کو بھیجے جاتے ہیں۔

اے ایم یو کے تمام اسکول حکومت سے تسلیم شدہ
اے ایم یو کے تمام اسکول حکومت سے تسلیم شدہ

By

Published : Aug 11, 2021, 8:02 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے واضح کیا ہے کہ یونیورسٹی کے زیر انتظام چلائے جانے والے تمام اسکول مختلف سرکاری حکام کی طرف سے تسلیم شدہ اور منظور شدہ ہیں۔ یونیورسٹی کے زیر انتظام اسکولوں میں ہزاروں طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان اسکولوں کو حکومت کی طرف سے تمام ضروری منظوری حاصل ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز ای ٹی وی بھارت نے ایک خصوصی خبر شائع کی تھی جس میں "علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علم مسلم خان کو راجستھان آرمی کلرک پوسٹ کے فزیکل ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دستاویز تصدیق میں مسترد کردیا تھا۔ اے ایم یو کی تعلیمی بورڈ کی مارک شیٹ کو ماننے سے انکار کیا تھا۔"

جس کے بعد آج اے ایم یو انتظامیہ نے واضح کیا کہ موجودہ وقت میں یونیورسٹی کے تحت دس اسکول چلائے جارہے ہیں اور یہ اسکول پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعہ نافذ کردہ اے ایم یو ایکٹ 1920 کے شیکشن 12 (1) اور (2) کے تحت قائم کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز/ گرلز) کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے 2 مئی 1984 کے خط نمبر (D-1) F2-54/82 کے ذریعے منظوری دی ہے۔

یونیورسٹی ترجمان نے کہا کہ کسی بھی اے ایم یو اسکول کی منظوری منسوخ کئے جانے کی تنازع میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یونیورسٹی کے تمام اسکولوں کو مختلف اتھارٹیز کی طرف سے باقاعدہ طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اور ان کے سالانہ نتائج ہر سال مرکزی وزارت تعلیم کو بھیجے جاتے ہیں۔

فوجی بھرتی کے دوران اے ایم یو اسکول کے سرٹیفکیٹ کے عدم توثیق سے متعلق تنازعہ کے بارے میں اے ایم یو ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر اتھارٹی کی سطح پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ ہم نے اس سے متعلق دستاویزات فوجی بھرتی کرنے والے افسران کو فراہم کر دی ہیں اور ان کی کاپی متعلقہ طلبہ کو بھی دے دی گئی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

اے ایم یو بورڈ کو کونسل آف بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اینڈ انڈیا (COBSE) کی طرف سے بھی تسلیم کیا جاتا ہے جو مختلف بورڈز کو منظوری دیتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details