اردو

urdu

By

Published : Oct 25, 2019, 8:28 PM IST

ETV Bharat / city

اے ایم یو اولڈ بوائز کا فٹ بال میچ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز کلب کے زیر اہتمام سرسید احمد خان کی یاد میں این ار ایس سی کلب میں ایک فٹ بال میچ کھیلا گیا جس میچ میں خالد مسعود کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

اے ایم یو اولڈ بوئز کا فٹ بال میچ

اے ایم یو اولڈ بوائز کلب کے ذریعے کھیلے گئے فٹ بال میچ کا مقصد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کو یاد کرنا، بھائی چارہ اور نوجوانوں کو کھیل کی طرف رجوع کرنا تھا۔ یہی وجہ رہی کہ یونیورسٹی کے اولڈ بوائز کلب کے ممبر نے اپنی عمر کی پروا نہ کرتے ہوئے ایک شاندار میچ کھیلا۔

اے ایم یو اولڈ بوئز کا فٹ بال میچ

اے ایم یو طلبا یونین کے سابق صدر اور فٹ بال میچ میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم کے کپتان خالد مسعود نے بتایا کہ 'ہر برس سر سید احمد خاں کی یاد میں ہم لوگ فٹ بال میچ کھیلتے ہیں جس کے ذریعے ہم سرسید احمد خاں کی سوچ اور ان کے پیغام کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ آج کل نہ صرف یونیورسٹی بلکہ ملک سے کھیل کود کم ہوتا جا رہا ہے۔ ہمارا قومی کھیل ہاکی ہے جو دن بہ دن کم ہوتا جارہا ہے۔'

ملک میں جس طرح سے کرکٹ کو فروغ دیا جاتا ہے اسی طرح سے دوسرے کھیلوں کو بھی فروغ دیا جانا چاہیے جس کے لیے خالد مسعود نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر، گیمز کمیٹی کے عہدے داران اور ریاست کے وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ باقی کھیلوں کو بھی آگے بڑھائیں۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ طلبا کو کھیل کود میں بھی دلچسپی لینا چاہیے اس سے انسان ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details