ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خان طبیہ کالج، شعبہ علم الادویہ کے سابق طالب علم ڈاکٹر مستحسن علی جعفری کو جامعہ ہمدرد کا وائس چانسلر منتخب کیے جانے پر اے ایم یو بالخصوص اجمل خان طبیہ کالج میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ڈاکٹر مستحسن علی جعفری جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر منتخب ڈاکٹر مستحسن علی جعفری نے 1985 میں اجمل خان طبیہ کالج کے شعبہ علم الادویہ سے ایم ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سے ہی مسلسل ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں اور اب جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر منتخب ہوئے ہیں، جس کے بعد ادارے کے اساتذہ نے ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
ریسرچ آفیسر حکیم فخر عالم نے بتایا کہ اپنی اور اپنے مادر علمی کی طرف سے وائس چانسلر مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس موقع پر میں یہ بات عرض کرنا چاہوں گا کہ اجمل خان طبیہ کالج اور یہاں کے فارغین نے زندگی کے مختلف شعبوں میں جو کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں، وہ بڑی سنہری تاریخ ہے، اس وقت نئی نسل کے لوگوں میں مستحسن صاحب کا نام بڑی اہمیت کے ساتھ لیا جاتا ہے خاص کر انتظامیہ کے شعبے میں۔
ڈاکٹر محمد محسن خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو کے شعبہ علم الادویہ بہت ہی مشہور شعبہ ہے اور یہاں سے بہت اچھے فارغین نکلے ہیں انھیں میں جعفری صاحب کا اچھا مقام رہا ہے، اے ایم یو کے جانب سے میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ڈاکٹر محمد انس نے بتایا یہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خان طبیہ کالج کے لیے خاص کر شعبہ کے لیے ایک باعث فخر بات ہے کہ یہاں کے ایک سابق طالب علم جامعہ ہمدرد کا وائس چانسلر منتخب ہوا، پہلے بھی ہمارے رشتے جامعہ ہمدرد سے اچھے ہوا کرتے تھے اور اب مستحسن صاحب کے وائس چانسلر بننے سے ان رشتوں میں مزید تقویت آئے گی۔