گذشتہ شب اسسٹنٹ کیجوالٹی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسد عالم جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ٹراما سینٹر میں تھے، تبھی وہاں سات آٹھ لوگ ایک مریض کے ساتھ آئے اور مریض کے علاج کو لے کر ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی اور بدتمیزی کرنے لگے، جس کے سبب ڈاکٹر زخمی بھی ہوئے۔اس واقعہ کے بعد ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) نے خصوصی میٹنگ کر گزشتہ شب پیش آئے واقعے سے متعلق تین مطالبات کے ساتھ ہڑتال کا فیصلہ لیا اور وائس چانسلر کو خط بھی لکھا۔
جواہرلعل نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی پر اے ایم یو ڈاکٹرز کی ہڑتال - اسسٹنٹ کیجوالٹی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسد عالم
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ٹراما سینٹر میں گذشتہ شب پیش آئے واقعات جس میں ڈاکٹر اسدعالم زخمی ہوئے تھے، اس کے بعد سے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) نے کی ہڑتال شروع کی ہے۔
جواہرلعل نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی پر اے ایم یو ڈاکٹرز کی ہڑتال
مزید پڑھیں:چار مبصر رواں ہفتے بنگال پہنچیں گے: الیکشن کمیشن
آر ڈی اے کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد عادل نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ کل پیش آئے واقعے سے متعلق آج جی بی ایم ہوئی تھی اس میں ہم نے 3 مطالبات رکھے ہیں۔
*- جو بھی گنہگار ہے اس کو فورا گرفتار کیا جائے۔
*- جب بھی اے ایم یو طلبہ اور ملازمین آتے ہیں میڈیکل میں وہ پہلے سی ایم او کو دکھائیں نہ کہ اے سی ایم او کو۔
*- میڈیکل کیجولٹی میں باؤنسر کو رکھا جائے۔