اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ایم یو کیمپس اگست میں ہر سنیچر اور اتوار کو بند رہے گا

ریاست اتر پردیش میں عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام اور حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے تحت اگست میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس کو ہر سنیچر اور اتوار کو بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اے ایم یو کیمپس اگست میں ہر سنیچر اور اتوار کو بند رہے گا
اے ایم یو کیمپس اگست میں ہر سنیچر اور اتوار کو بند رہے گا

By

Published : Aug 5, 2020, 6:29 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس اگست 2020ء میں ہر سنیچر اور اتوار کو یونیورسٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بند رہے گا۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار عبد الحمید (آئی پی ایس) کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اتر پردیس میں کووڈ 19 کی روک تھام کے لئے چیف سیکریٹری، حکومت کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے تحت یہ احتیاطی قدم اٹھایا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اس دوران یونیورسٹی کی لازمی خدمات جیسے کہ طبی خدمات، صفائی، بجلی، پانی، اقامتی ہال کی خدمات، سینٹر آٹو موبائل ورکشاپ، ٹیلی فون شعبہ، مرکزی انتظامیہ دفتر، پراکٹر دفتر، کمپیوٹر سینٹر، اے ایم یو گیس ایجنسی وغیرہ متعلقہ سربراہان شعبہ کی ہدایت کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

یونیورسٹی کے مختلف گیٹ پر یونیورسٹی پراکٹر دفتر کے ملازمین تعینات رہیں گے۔ شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد ہی یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details