زادی کا امرت مہوتسو کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے گرلز اسکول میں "آزاد ہندوستان میں خواتین" موضوع پر منعقدہ مضمون نویسی مقابلے میں دسویں جماعت کی شفالی سنگھ کو فاتح قرار دیا گیا جبکہ دسویں جماعت کی مدیحہ انیس اور نویں جماعت کی زویا امجد نے بالتر تیب دوم و سوم انعام حاصل کیا، ناز عشرت کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا.
آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف اسکولوں میں مختلف پروگرام اور مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں کامیاب طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا.
"عظیم مجاہدین آزادی" کے موضوع پر مضمون نویسی مقابلہ میں آٹھویں جماعت کی ویشوی نے اول انعام، ارشین عمران نے دوئم اور عالیہ ظفر نے سوئم انعام حاصل کیا.
حب الوطنی پر مبنی نغمے کے مقابلے میں جونیئر زمرہ میں سارا خان نے اول، ونشیکااٹل نے دوم، مدیحہ خانم نے سوم اور صبیحہ خان نے حوصلہ افزائی انعام حاصل کیا.
پوسٹر سازی مقابلہ میں جونیئر زمرہ میں تذکرہ جنت کو اول، سنجنا کشی کو دوئم، لک پریہ گوتم کو سوئم اور آفرین کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا. سینئر زمرہ میں حرم ماریہ نے اول، یکتا اگروال نے دوئم، عفت علی نے سوئم اور حبافاطمہ نے حوصلہ افزائی انعام حاصل کیا.
پرائمری سیکشن میں 'ہندوستان کی جنگ آزادی' موضوع پر مضمون نویسی کے مقابلے میں ماہرہ شاہد نے اول، صوفیہ نے دوئم، تنوی راجپوت نے سوئم اور دیپکا شرما نے حوصلہ افزائی انعام جیتا.
اے ایم یو گرلز اسکول کی پرنسپل آمنہ ملک نے بتایا کہ وائس پرنسپل عرشی ظفر نے پروگرام کی نگرانی کی اور اسکول اساتذہ کوثر پروین، ہما مختار، زیبا نواز اور صادق نے نظامت کے فرائض انجام دیے.
علی گڑھ:اے ایم یو کے اسکولوں میں آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام - علی گڑھ ای ٹی وی بھارت خبر
آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف اسکولوں میں مختلف پروگرام اور مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں کامیاب طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا.
امرت مہوتسو پروگرام
مزید پڑھیں:آزادی کا امرت مہوتسو، سائیکل ریلی کانپور پہنچی
اے ایم یو سٹی گرلز اسکول (قاضی پاڑہ) میں آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام میں بچوں نے خب الوطنی کے نغمے گائے، پوسٹر بنائے اور فینسی ڈریس مقابلے میں شرکت کی اس کے علاوہ انگریزی ہندی اور اردو میں اپنی لکھی نظمیں پڑھیں.
پرنسپل ایم عالمگیر نے بتایا کہ1857 کی جنگ آزادی میں بہادر شاہ ظفر کے کردار پر ایک دستاویزی فلم کی بھی نمائش کی گئی.