علی گڑھ شہر کوتوالی کے حساس علاقے عبدالکریم چوراہے میں واقع مسجد کو انتظامیہ و مقامی دکانداروں نے ہولی کی وجہ سے ڈھک دیا ہے، تاکہ ہولی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ مسجد کے قریب کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برسوں سے ہم اسی طرح مسجد کو ڈھک دیتے ہیں۔ احتیاطاً برقعے والی خواتین اور دیگر حضرات کو چوراہے سے نیچے نہیں جانے دیتے جہاں پر ہولی کھیلی جاتی ہے'۔
علی گڑھ: مسجد کو ہولی کے سبب ڈھک دیا گیا
ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے حساس علاقے عبدالکریم چوراہا (بازار) میں واقع مسجد کو ہولی کی وجہ سے پردوں سے ڈھک دیا گیا۔
Aligarh Mosque Covered in Tarp Ahead of Holi Celebrations 'To Maintain Peace'
عقیل پہلوان نے مزید بتایا پولیس انسپکٹر، کوتوالی اور چوکی انچارج ہمارے پاس آئے اور ہم سے مسجد ڈھکوانے کی بات کہیں اور ہم لوگوں نے پوری مسجد پیک کروا دی ہے اور یہاں پر ہم لوگ کھڑے ہوکر حفاظت کرتے ہیں'۔