ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع ' عامر نشاں' خواتین کا سب سے مشہور بازار ان دنوں بالکل خاموشی میں ڈوبا ہواہے، جس کے سبب یہاں کے دکاندار کافی پریشان ہیں۔
علیگڑھ: 'عامر نشاں' ان لاک ون اور ٹو کے بعد بھی یہاں سناٹا آپ کو بتا دیں کہ علی گڑھ یہی وہ بازار ہے جہاں لاک ڈاؤن سے قبل کبھی تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوا کرتی تھی لیکن اب ان لاک ون، اور ٹو کے بعد بھی بازار کی وہ رونقیں جو لاک ڈاؤن کے سبب ختم ہوئی تھیں اب تک دوبارہ لوٹ کر نہیں آ سکی ہیں۔
یہاں کہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ابھی یہاں محض 10 فیصد دکانداری رہ گئی ہے، دوکان کا کرایا اور بجلی کا بل بھی نہیں نکل پا رہا۔
ایک دکاندار محسن نے بتایا لاک ڈاؤن کے بعد بالکل کام نہیں ہے ایک تو کورونا کا خوف اور دوسرا مہنگائی، پورے دن بھر میں ایک دو خریدار آتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ' حکومت ہماری مدد کرے نہیں تو 'عامر نشاں' کے دکاندار خودکشی پر مجبور ہونگے۔ کام دھندھا ہے نہیں گھر کے خرچے کیسے پورے ہونگے۔
وہیں ایک اورو دکاندار نے بتایاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے خریدا نہیں ہیں۔ بجلی کا بل تک نہیں نکل پا رہا ہے پہلے میری دکان میں 7- 8 لڑکے کام کرتے تھے اب دو رہ گئے ہیں۔
دوکاندار حاجی محمد یوسف نے بتایا کہ عامر نشاں میں دکانداری بہت کم ہے۔ کورونا وائرس کے سبب کیےگئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہنگائی کافی بڑھی ہوئی ہے۔ لاک ڈاؤن ختم ہوگا تو لوگ آئیں گے جائیں گے انشاءاللہ دھیرے دھیرے بازار بھی صحیح ہو جائے گا۔ فی الحال ادھار لے کر خرچہ چل رہا ہے اودھار والوں کو پیسے دینے ہیں کافی ادھار ہوگیا ہے۔