اردو

urdu

ETV Bharat / city

علی گڑھ: قرنطین سینٹر میں لڑکی کے ساتھ بدتمیزی، ڈاکٹر گرفتار - دین دیال ہسپتال میں علاج کے لیے داخل

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے سرکاری دین دیال ہسپتال میں کورونا مثبت لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے میں پولیس نے ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا۔

aligarh: doctor arrested on harassment case
aligarh: doctor arrested on harassment case

By

Published : Jul 22, 2020, 9:17 PM IST

طلاعات کے مطابق علی گڑھ ک سرکاری دین دیال ہپستال میں ایک 28 سالہ کورونا مثت لڑکی کے ساتھ ڈاکٹر کی بدتمیزی کے معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔

ویڈیو

خبروں کے مطابق لڑکی کی کورونا رپورٹ آنے کے بعد 19 جولائی سے لڑکی کی علی گڑھ کے دین دیال ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں پر تعینات ڈاکٹر نے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی۔ لڑکی کے والدین نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ جس کے بعد ضلع پولیس حرکت میں آگئی اور پولیس نے ملزم ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔

علی گڑھ ڈیم چندر بھوشن سنگھ نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دین دیال ہسپتال میں داخل کورونا مثبت لڑکی کے ساتھ ڈاکٹر نے چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ کی ہے۔ ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ایکشن لیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر طفیل ہے کوئی پولیس نے ان کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details