اردو

urdu

ETV Bharat / city

علی گڑھ میں کورونا کے 20 نئے معاملے درج

ضلع علی گڑھ میں بھی دن بدن کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

علی گڑھ میں کورونا کے  20 نئے معاملے درج
علی گڑھ میں کورونا کے 20 نئے معاملے درج

By

Published : Jun 30, 2020, 4:28 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کورونا وائرس کے مزید 20 رپورٹ مثبت آنے سے متاثرین کی تعداد 491 ہوگئی ہیں، جس میں 24 اموات، 251 صحتیاب اور 216 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔

20 مثبت رپورٹس میں 13 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں۔ جوعلی گڑھ کے مختلف رہائشی علاقوں سے ہے۔

علی گڑھ ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں، ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلے۔

ضلع علی گڑھ میں آج 12 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 491 پہنچ گئی ہیں جس میں 24 اموات ہو چکی ہیں۔

ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے متاثرین کا عیلاج چل رہا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details