اردو

urdu

ETV Bharat / city

اجمیر میں آتشزدگی کا واقعہ، دو دکانیں خاکستر - راجستھان کے ضلع اجمیر شریف کی اہم خبر

خواجہ غریب نواز کی درگاہ کے قریب پھول گلی میں واقع دو دکانوں میں آگ لگ گئی۔ وارڈ ممبر شاکر شاہ اور ان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی، تاہم آگ کے بے قابو ہونے پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

پھول والی گلی میں آگ لگنے سے دو دکان خاکستر
پھول والی گلی میں آگ لگنے سے دو دکان خاکستر

By

Published : Nov 4, 2021, 4:22 PM IST

راجستھان کے ضلع اجمیر شریف علاقے میں واقع دو دکانوں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جبکہ علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔

اطلاع کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ خواجہ غریب نواز کی درگاہ کے قریب پھول گلی میں پیش آیا۔ وارڈ ممبر شاکر شاہ اور ان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم آگ کے بے قابو ہونے پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی اور حفاظتی دستہ موقع پر پہنچ گیا۔

پھول والی گلی میں آگ لگنے سے دو دکان خاکستر

اس تعلق سے مزید جانکاری دیتے ہوئے وارڈ ممبر شاکر شاہ نے بتایا کہ' آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، یہ آگ ایک کرانے کی دکان میں لگی تھی،غالب گمان یہی ہےکہ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے مزید اس تعلق سے پتہ لگایا جا رہا ہے، پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے، کسی بھی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، بس دکان میں رکھے سامان جل گئے ہیں'۔

مزید پڑھیں:جے پور: دیوالی کی رونق کے ساتھ امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل

مقامی رہائشیوں، پولیس افسران اور فائر بریگیڈ عملے نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details