اجمیر میں پاکستان زائرین کو سخت حفاظتی انتظام کےدرمیان شب میں ڈھائی بجے اتارا گیا۔ زائرین سربراہ رشید محمد کی قیادت میں زائرین درگاہ جائیں گے جو غریب نواز کی بارگاہ میں پاکستانی حکومت اور ملک کی طرف سے چادر پیش کر نے کے بعد دعا خوانی کریں گے۔
چادر کب پیش کی جائے گی اس کی اطلاع حفاظت کے مدنظر نہیں دی گئی ہے۔ تاہم یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ 6 رجب یعنی 2 مارچ کو قل کی رسم سے قبل مقامی انتظامیہ کی طرف سے چادر پیش کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اس دوران پا کستانی زائرین کوسخت حفاظتی دائرے میں رکھا جائے گا۔
اجمیر اسٹیشن پہنچنے پر سبھی زائرین کو پرانی منڈی واقع سینٹرل گرلس اسکو ل لایا گیا۔ جہاں ہمیشہ کی طرح ان کے قیام وطعام کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص قافلہ سے الگ نہ ہو نے پائے۔