اجمیر: راجستھان کے اجمیر شہر میں ہجومی تشدد کا شکار ہوئے گداگر کو پولیس نے گجرات سے تلاش کر کے اجمیر کی عدالت میں پیش کیا جہاں انہوں نے اپنا بیان درج کرایا۔ متاثرہ شخص کے بیان پر پولیس نے اب للت شرما نام کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جب کی دیگر چار شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔
اجمیر پولیس کے مطابق 18 اگست کو شرپسندوں کے ذریعے ہجومی تشدد کی واردات کو انجام دیا گیا تھا اور اس کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا۔ اس کی وجہ سے اجمیر شہر کا ماحول خراب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہجومی تشدد کا شکار ہوئے اتر پردیس کانپور کے رہنے والے احسان علی اپنے بچوں کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں بھیک مانگ رہے تھے۔ اسی درمیان للت شرما اور شدیگر ملزمملزمین نے احسان علی کے ساتھ تشدد کی واردات کو انجام دیا تھا۔ مارپیٹ اور بد زبانی کے ساتھ انہیں پاکستان جا کر بھیک مانگنے اور شہر سے باہر جانے کی دھمکی دی گئی۔