اردو

urdu

ETV Bharat / city

'میں نے رشی کپور سمیت کئی اداکاروں کو اردو سکھائی' - ہلو ہم للن بول رہے ہیں

حضرت خواجہ غریب نواز کے شہر اجمیر سے تعلق رکھنے والے بالی وڈ فلم اداکار آفتاب اجمیری سے خاص ملاقات۔

Aftab Ajmeri
آفتاب اجمیری

By

Published : Apr 9, 2021, 5:44 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو میں آفتاب اجمیری نے بتایا کہ کس طرح لاک ڈاؤن کے درمیان اداکاروں کے سامنے دشواریاں پیش آئیں اور کیسے فلمی ستاروں نے ان کی مدد کی۔ اس کے علاوہ موجودہ وقت میں بالی ووڈ کے حالات کیسے ہیں اس پر آفتاب اجمیری نے بات کی۔

آفتاب اجمیری

آفتاب اجمیری نے کہا کہ ویسے تو وہ کئی طرح کی اداکاری کرتے ہیں لیکن انہیں مولوی اور قاضی کے رول کے لیے جانا جاتا ہے کیونکہ ان کی اردو زبان اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دوسرا اداکار مولوی کا کردار ادا کرتا ہے تو اس کا تلفظ سہی نہیں ہوتا۔

آفتاب نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے بالی ووڈ میں کافی مشکلات ہیں۔ بڑے بجٹ کی فلمیں نہیں بن رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے کئی چھوٹے اداکار کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹے اداکاروں کی بڑے اداکار پیسے کے مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کئی اداکاروں نے ان کی بھی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملیے روایتی کشمیری نغموں کو بالی ووڈ موسیقی سے جوڑنے والے گلوکار سے

آفتاب اجمیری نے بالی وڈ فلم 'ہلو ہم للن بول رہے ہیں' (2010)، 'راگنی ایم ایم ایس ٹو' (2014) میں کام کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details