اردو

urdu

ETV Bharat / city

فاروق عبداللہ نے مودی کی تعریف کی - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے آج اجمیر میں خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر حاضری دی اور بھارت میں امن و سلامتی کےلیے دعائیں کیں۔

فاروق عبداللہ نے نریندر مودی کی تعریف کی

By

Published : Jul 23, 2019, 5:28 PM IST

درگاہ اجمیر شریف پر حاضری کےلیے آئے رکن پارلیمان فاروق عبداللہ نے کہا کہ ملک میں حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں اور مرکزی حکومت شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔


فاروق عبداللہ نے وزیراعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سامنے اٹھائے جانے پر نریندر مودی کی تعریف کی اور کہا کہ 70 سالہ قدیم مسئلہ کو جلدازجلد حل کرنا ضروری ہے جس کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہوگا۔


کشمری عوام کےلیے سابق وزیراعلیٰ نے خواجہ اجمیریؒ کی درگاہ پر دعا کی۔

اس موقع پر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کے گورنر کے بیان جس میں انہوں نے عسکریت پسندوں سے کہا تھا کہ وہ کشمیر میں لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو قتل کردیں، پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ فاروق عبداللہ اجمیر کی درگاہ سے بے حد عقیدت رکھتے ہیں جبکہ کبھی بھی کشمیر اور بھارت میں حالات خراب ہوتے ہیں تو وہ دعا مانگنے یہاں آتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details