اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان وقف بورڈ کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی - ہاردک پٹیل کے ساتھ اجمیر شریف درگاہ کی زیارت

راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین خانو خان بدھوالی نے گجرات کے نوجوان رہنما ہاردک پٹیل کے ساتھ اجمیر شریف درگاہ کی زیارت کے دوران وقف جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

rajasthan waqf board chairman khanu khan visits ajmer sharif dargah with hardik patel
راجستھان وقف بورڈ کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی

By

Published : Nov 21, 2020, 10:06 PM IST

ریاست راجستھان کے وقف بورڈ کے چیئرمین خانو خان بدھوالی نے گجرات کے نوجواون رہنما ہاردک پٹیل کے ساتھ اجمیر شریف درگاہ کی زیارت کرنے پہنچے، جہاں پر انہوں نے صوبے میں وقف جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین خانو خان بدھوالی نے گجرات کے نوجواون رہنما ہاردک پٹیل کے ساتھ اجمیر شریف درگاہ کی زیارت کی

چیئرمین خانو خان نے کہا کہ راجستھان کے آٹھ ضلع میں آن لائن سروے کیا جاچکا ہے، جہاں پر وقف جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے جس میں بھرت پور، ناگور، سیکر، گنگا نگر اور بانسوارا سمیت مختلف شہروں کے نام شامل ہیں اور برسوں سے کرایا دے رہے کرائے داروں کو بھی کرائے میں اضافہ کا نوٹس دیا گیا ہے۔

صوبے میں مسجدوں کے امام اور مؤذن کی تنخواہ میں اضافے کو لے کر چیئرمین خان خانو نے واضح کیا کہ اگر وقف بورڈ جائیداد کے کرایہ دار ایمانداری سے کرایہ ادا کریں تو اماموں کی تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گہلوت حکومت نے مزکورہ علاقوں میں سات کروڑ کا بجٹ ہاسٹل کے لیے بھی جاری کیا ہے ناگور، بھیلواڑہ، جےپور اور سیکر میں بھی بوائز اور گرلز ہاسٹل کی تعمیرات کرائی جائے گی، اس کے علاوہ 92 کروڑ روپے اقلیتوں کے لیے اور پانچ کروڑ راجستھان وقف بورڈ کو گہلوت حکومت نے دیے ہیں۔

خانو خان نے اپنی زیارت کے دوران صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر پیش کی اور اسکے بعد وہ درگاہ کمیٹی کے دفتر پہنچے جہاں کمیٹی کی طرف سے ہاردک پٹیل اور خانو خان کا استقبال کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details