اردو

urdu

By

Published : Mar 4, 2020, 8:57 PM IST

ETV Bharat / city

اجمیر دھماکہ کے ملزم اسیمانند کو دوبارہ نوٹس

راجستھان ہائی کورٹ نے اجمیر درگاہ بم دھماکوں کے ملزم سوامی اسیمانند سمیت سات افراد کے خلاف دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے۔

Rajasthan High Court
راجستھان ہائی کورٹ

راجستھان ہائی کورٹ نے اجمیر درگاہ بم دھماکوں کے ملزم سوامی اسیمانند سمیت 7 افراد کے خلاف دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے اجمیر درگاہ بم دھماکوں کے ملزم سوامی اسیمانند سمیت سات لوگوں کو بری قرار دے دیا تھا۔

جبکہ اس کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے بھاویش پٹیل اور دیویندر گپتا کو جاری کردہ نوٹس پر بھی سماعت کی گئی ہے۔

جسٹس مہندر مہیشوری اور گووردھن نے سید سرور چشتی کی جانب سے اس کیس میں ایف آئی آر درج کرنے والی اپیل پر سماعت کے موقع پر یہ حکم دیا۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ نچلی عدالت نے بری ہونے والے ملزمین کے خلاف ثبوتوں کو تسلیم کیا تھا لیکن انہیں تکنیکی بنیادوں پر بری کیا گیا جبکہ ان پر قومی سلامتی ایکٹ کو توڑنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ وہیں بھاویش پٹیل اور دیویندر گپتا کو بھی پھانسی کے بجائے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

واضح رہے کہ 11 اکتوبر 2007 کو اجمیر درگاہ میں ہوئے بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

22 مارچ ، 2017 کو ، این آئی اے عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا دیتے ہوئے اسیمانند سمیت 7 ملزمان کو بری قرار دے دیا تھا۔

اسی کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی اپیل کو گذشتہ برس 30 اگست تک مکمل کرنے تک عمر قید کی سزا ملتوی کردی ہے۔

اس کے علاوہ بعد میں گرفتار سریش نائر کو این آئی اے عدالت نے 19 دسمبر کو بری کردیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details