اردو

urdu

ETV Bharat / city

کھادی کپڑے سے بنے ماسک جلد ہی مارکیٹ میں ملیں گے

کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ملک میں دیگر اشیا کے ساتھ ساتھ ماسک کی خرید وفروخت کافی بڑھ گئی ہے، اس حالات کے پیش نظر جے پور میں واقع کھادی ادھیوگ نے بڑے پیمانہ پر کھادی کے ماسک بناکر 20 روپے میں بازار میں دستیاب کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

کھادی کپڑے سے بنے ماسک جلد ہی مارکیٹ میں ملیں گے
کھادی کپڑے سے بنے ماسک جلد ہی مارکیٹ میں ملیں گےکھادی کپڑے سے بنے ماسک جلد ہی مارکیٹ میں ملیں گےکھادی کپڑے سے بنے ماسک جلد ہی مارکیٹ میں ملیں گے

By

Published : Apr 4, 2020, 1:48 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ہر فرد پریشان ہے ساتھ ساتھ ملکی پیمانے پر ہوئے اس لاک ڈاؤن کے سبب روزی روٹی کمانا دشوار ہو گیا ہے۔

ان ایام میں سب سے زیادہ خریدو فروخت ہونے والی اشیا میں ماسک کی بھی کافی اہمیت بڑھی ہوئی ہے۔

بعض جگہوں میں ماسک کی کالا بازاری کے کئی واقعات ان دنوں پڑھنے او دیکھنے کو بھی ملے ہیں۔

ان تمام حالات کے پیش نظر اب بھارت کھادی ادھوگ نے بھی اس وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے اپنا تعاون دیاہے۔

ان دنوں بازار میں بمشکل دستیاب ہور ہے ماسک کو دیکھتے ہوئے کھادی کپڑے سے بنے ماسک تیار کیے جارہے ہیں۔

ریاست راجستھان کے ضلع جے پور میں یہ ماسک تیار کیے جارہے ہیں۔

مختلف رنگ کے یہ ماسک لوگوں ضرور پسند آئیں گے، کیونکہ اب تک بازار میں ملنے والے ماسک، سفید، کالے بھورے پیلے ہوا کرتے تھے لیکن اب کھادی کے کپڑوں سے بنائے جا رہے یہ ماسک مختلف رنگوں اور کم قیمت پر بآسانی دستیاب ہو سکیں گے۔

جے پور کے بجاج نگر میں واقع کھادی انڈسٹریز میں کم و بیش دس ہزار ماسک تیار کیے جا رہے ہیں۔ جسے جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب کرایا جائے گا۔

کھادی گرام ادھیوگ نے حکومت کو تین ہزار ماسک مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک ہی وقت میں مختلف کاؤنٹرز کے ذریعہ تقریبا 7 ہزار ماسک بازار میں فروخت کے لئے شیئر کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details