حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 808واں عرس منایا جا رہا ہے۔عرس میں پاکستانی زائرین کی آمد کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔ پاکستانی زائرین کی آمد کی تصدیق کے بعد ایک شخص نے درگاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے ڈالی۔
جےپور: فون پر درگاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ملزم گرفتار
پاکستانی زائرین کے اجمیر آنے کی تصدیق ہونے کے بعد ایک شخص نے ضلع کلکٹر وشو موہن شرما کے دفتر میں فون کر کے درگاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔ اس ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
اس دھمکی کے بعد سے ہی پولیس انتظامیہ نے فورا حرکت میں آ گئی۔ ایس پی کونور راشٹردیپ نے سول لائن پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرنے اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے حکم جاری کیے تھے۔ حکم ملتے ہی پولیس نے ارائی کے نزدیک گاؤں کا باشندہ شندیپ پنوار کو دیر رات جےپور سے گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم سندیپ پنوار سورت میں نوکری کرتا ہے۔ گذشتہ 1 فروری کو وہ اپنے گاؤں واپس لوٹا۔ اس نے یہ بات قبول کی کہ اس نے شراب کے نشے میں فون کر کے دھمکی دی تھی۔ فی الحال پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔