ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں تازہ اور عمدہ مٹھائی کی جانچ کیلئے ضلع رسد محکمہ کے افسران اور ایس ڈی ایم سمیت انکی ٹیم چھاپہ ماری کرکے ملاوٹ سمیت دیگر معاملات کی جانچ کر رہی ہے۔
اجمیر: جعلی ماوا کی مٹھائی فروخت کرنے والوں کی خیر نہیں "شودھ کے لئے یودھ" مہم کے تحت آج اجمیر شہر کے مدار گیٹ بازار میں مٹھائی کی دکانوں پر چھاپہ ماری کر ماوا کی مٹھائی کی جانچ کی گئی۔ اس دوران دکانداروں میں خوف بھی دکھائی دیا کیونکہ تیوہار کے اوقات میں مختلف مقامات پر گھٹیا اور پرانی مٹھائی کو فروخت کیا جاتا ہے، جس سے بڑی تعداد میں لوگ امراض کے شکار ہو جاتے ہیں۔ واضح ہو کہ تیوہار کے موقع پر راجستھان حکومت کی ہدایت پر اجمیر شہر بھر میں شودھ کے لئے یودھ مہم چلائی جا رہی ہے جس کا آج پہلا دن تھا جو اب آگے بھی جاری رہے گا۔