اردو

urdu

ETV Bharat / city

اجمیرشریف میں کانچ کا تعزیہ بھی توجہ کا مرکز - ضلع اجمیر شریف میں کانچ کا تعزیہ

نواسے رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین کی یاد میں سارے عالم میں غم حسین کا نوحہ کیا جا رہا ہے، شُہداء کربلا کا ذکر اور تعزیہ داری و نوحہ خوانی بھی کی جارہی ہے۔ عقیدت مند امام عالی مقام کی یاد میں اپنے عقیدے کے مطابق روضہ حسین یعنی تعزیہ بنا رہے ہیں۔

اجمیرشریف میں کانچ کا تعزیہ بھی توجہ کا مرکز
اجمیرشریف میں کانچ کا تعزیہ بھی توجہ کا مرکز

By

Published : Aug 26, 2020, 4:56 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر شریف میں محرم الحرام کے پیش نظر کانچ کا تعزیہ بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ درگاہ علاقے کی تاراگڑھ وادی کے نیچے پیر غیب بابا کی درگاہ پر یہ کانچ کا تعزیہ رکھا گیا ہے۔

اجمیرشریف میں کانچ کا تعزیہ بھی توجہ کا مرکز

خادم پیر غیب بابا درگاہ نے کہا کہ' روضہء حسین میں کانچ کا تعزیہ سنہ 1987 میں منت کے مطابق تیار کیا گیا تھا جسے آج بھی پیر غیب بابا کی درگاہ کے خادم حاجی چاند خان نے سنبھال رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' اس تعزیہ پر بارہ امام کے اسم مبارک اور ایک گنبد، مزید 12 چھوٹے خوبصورت مینار ہیں، جو رنگین برقی لائٹنگ سے جگمگاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

بنارس: امام اصغرکا قدیم جلوس نہیں نکالا گیا، گھرمیں ہی عزاداری کا اہتمام

پنجتن پاک کے دست اور تعزیہ کے درمیان میں دو مزار بھی دکھائی دیتے ہیں۔ کانچ کے اس تعزیہ کو بے حد عقیدت کے ساتھ رکھا جاتا ہے جسے ہر جمعرات اور پیر کے روز عام زائرین کے دیدار کے لیے کھولا جاتا ہے۔ عقیدت مند حضرت امام حسین کی نیاز دیتے ہیں اور منتیں مانگتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details