اردو

urdu

By

Published : Jan 3, 2022, 10:18 AM IST

ETV Bharat / city

Mass Wedding in Ajmer: اجمیر میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام

راجستھان کے اجمیر شہر میں عباسی برادری کی جانب سے 23 جنوری کو اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا Free Mass Wedding in Ajmer By Abbasi Beradri ۔ جس میں نام اندراج کرانے کی آخری تاریخ 18 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

Free Mass wedding in Ajmer
Free Mass wedding in Ajmer

درگاہ اجمیر شریف کے تعلقہ عباسی برادری کی جانب سے 23 جنوری کو مفت اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا، اس سلسلے میں "انڈین شیخ عباسی الپ سنکھیک محاسبہ" Indian Shaikh Abbasi Alp Sankhyak Mohasbah کے عہدیداران نے حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں حاضری دی اور پروگرام کی کامیابی کے لیے دعا مانگی۔

ویڈیو دیکھیے۔
اس شادی پروگرام کا انعقاد مسلم معاشرے میں رائج رسم و رواج کو ختم کرنے اور غریب و بے سہارا لڑکیوں کی شادی سے ان کے مستقبل کو روشن کرنے Brighten Future کے مقصد کے تحت کیا جارہا ہے۔ جس کے لیے خواجہ صاحب کی بارگاہ کے خادم شیخزادہ حفیظ الرحمن چشتی کے ہاتھوں سے ایک پوسٹر بھی جاری کیا گیا۔ شادی کی تقریب میں دلہا اور دلہن کے نام درج کرانے کی آخری تاریخ 18 جنوری رکھی گئی ہے۔


مفت اجتماعی شادی Free Mass Wedding will be Held in Ajmer کی تقریب کووڈ 19 رہنما خطوط کے مطابق ہوگی جس میں دلہا اور دلہن کے اہل خانہ سے اکیس اکیس افراد کو مدعو کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details