اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہجومی تشدد معاملے میں اجمیر ضلع کلکٹر سے ملزمین کی گرفتاری کی مانگ

اجمیر میں ایک گداگر نوجوان پر ہجومی تشدد کے معاملے میں کارروائی کے لئے اجمیر گدی نشین سید افشان چشتی اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذمہ داروں نے انتظامیہ سے ملزمین کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی مانگ کی ہے۔

rj_ajm_03_jawab_talab_pkg_rjur10001
rj_ajm_03_jawab_talab_pkg_rjur10001

By

Published : Aug 26, 2021, 9:18 AM IST

Updated : Aug 26, 2021, 9:45 AM IST

راجستھان کے اجمیر شہر میں گذشتہ دنوں پیش آئے ہجومی تشدد معاملے میں ایک جانب جہاں پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے گہلوت حکومت پر یوگی حکومت کے نقش قدم پر چلنے کا الزام عائد کیا وہیں، اس معاملے میں قومی اقلیتی کمیشن نے راجستھان چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دنوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔

اقلیتی کمیشن کے ذریعہ ارسال کی گئی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ انکوائری رپورٹ سات دن کے اندر کمیشن کو پیش کریں اور قصواروں کو جلد ضمانت دینے کے معاملے میں متعلقہ پولیس افسران کے کردار کی تفتیش کریں اور ان کے خلاف بھی سخت سے سخت کارروائی کریں۔

قومی اقلیتی کمیشن کا نوٹس۔۔۔۔

غور طلب ہے کی اس تشدد معاملے کی شکایت اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین سید افشاں چشتی نے قومی اقلیتی کمیشن کے وائس چیئرمین عاطف رشید سے کی تھی۔

مزید پڑھیں: اجمیر: فقیر کی پٹائی معاملہ میں ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ


پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے راجستھان سیکریٹری تاج محمد کی قیادت میں ایک ڈیلیگیشن نے اجمیر ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہیت کو ہجومی تشدد کی واردات کو انجام دینے والے شرپسندوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Last Updated : Aug 26, 2021, 9:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details