شاہنواز حسین خواجہ غریب نواز کے عرس کے پہلے روز درگاہ پر حاضری دینے پہنچے، جہاں ان کے ساتھ مقامی بی جے پی رہنما بھی موجود تھے۔ سید شاہنواز دوپہر کے وقت خواجہ صاحب کے دربار میں حاضری دینے پہنچے جن کی حفاظت کے لیے پولیس کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
شاہنواز حسین نے درگاہ کی زیارت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بتایا کہ 'وہ اجمیر شریف خواجہ صاحب کا شکرانہ ادا کرنے پہنچے ہیں اور ساتھ ہی اب وہ بہار کی چودہ کروڑ عوام کی خدمت کی نیت سے ہر ممکن عمل انجام دیں گے'۔