افغانستان میں امن اور بھارت اور افغانستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کے لیے درگاہ اجمیر شریف میں دعا کی گئی۔ بھارت میں افغان سفیر فرید ماموندزی، حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے دربار پہنچے اور دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے لیے دعا کی۔ ان کے ساتھ سفارت خانے کا وفد بھی موجود تھا۔ درگاہ کے خادم حاجی سید سلمان چشتی نے سب کو آستانہ شریف کی زیارت کروائی اور دستار بندی کرکے دربار کا تبرک پیش کیا۔
اجمیر: افغان سفیر کی خواجہ کے دربار میں حاضری - اجمیر درگاہ میں ان کے نمائندوں کی حاضری
حکومت افغانستان کی جانب سے اجمیر درگاہ میں ان کے نمائندوں کی حاضری ہوتی رہتی ہے۔
ajmer
قابل ذکر ہے کہ حکومت افغانستان کی جانب سے اجمیر درگاہ میں ان کے نمائندوں کی حاضری ہوتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی بار خادم سلمان چشتی بھی اجمیر سے افغانستان جا چکے ہیں۔