اردو

urdu

ETV Bharat / city

احمدآباد کو پوری طرح بند کرنے پر رمضان میں پریشانی

کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے سات سے 15مئی تک دودھ اور دوا کی دکانوں کے علاوہ سبھی دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے، یہاں تک کہ پھل سبزی اور کرانے کی دکانوں کو بھی بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

احمدآباد کو پوری طرح بند کرنے پر رمضان میں پریشانی
احمدآباد کو پوری طرح بند کرنے پر رمضان میں پریشانی

By

Published : May 7, 2020, 1:22 PM IST

ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا وائرس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن نے تمام دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب ایک دن پہلے گجرات میں کورونا کے معاملے 400 سے زیادہ درج کیے گئے اور احمدآباد میں کورونا سے اب 4700 سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں، ایسے میں رمضان کے دوران اس طرح کی دکانیں بند ہونے سے کیا کچھ پریشانی کا سامنا عوام کو کرنا پڑ سکتا ہے۔

سماجی کارکن مفیض احمد انصاری نے کہا کہ کہ اب اس شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت کی چیزوں کی دوکانیں بھی ایک ہفتے کے لیے بند کر دی گئی ہے اور پھل، سبزی اور کرانے کی دکان بند ہونے سے اس ماہ رمضان میں بہت بڑی پریشانی کا سامنا لوگوں کو کرنا پڑسکتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

لاک ڈاؤن کا عمل کرنا بہت ضروری ہے سرکاری احکامات اور گائڈ لائن پر عمل کرنا بھی ضروری ہے لیکن رمضان کےدوران سبز ی پھل ایسی بنیادی چیزیں ہیں جسے لوگ کھاتے ہیں اور یہی دکانیں بند ہونے سے لوگ کورونا سے نہیں بلکہ بھوک سے مر جائیں گے۔

سماجی کارکن اسلم شیخ نے کہا کہ احمد آباد کو ریڈ زون بنا دیا گیا ہے کیونکہ یہاں کورونا کے کیس بہت تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں ایسے میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن 7 مئی سے 15 مئی تک احمد آباد کو پوری طرح بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، اس دوران صرف دوا اور دودھ کی دکان ہی کھیلیں رہیں گی باقی ساری دکانیں بند رہیں گی۔ رمضان مہینہ ہونے کے باوجود ہم گھروں میں رہ کر روزے رکھ رہے ہیں گھر میں عبادت کر رہے ہیں ہماری مساجد بھی بند ہے لیکن رمضان کے دوران پھل اور کرانا کی دکان اور سبزی جیسی دوکانوں کے بند ہونے سے بہت ساری پریشانی کا سامنا پڑ سکتا ہے اس لیے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ یہ دوکانیں ایک یا دو گھنٹے کے لئے کو کھول دینا چاہیے نہیں تو افطار اور سحری میں بہت ساری پریشانی کا سامنا روزیدار کو کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس سلسلے میں سماجی کارکن ذاکر عرب کا کہنا ہے کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دودھ دوا کے علاوہ تمام دوکانیں بند کی جائیں یہ کورونا سے جیت حاصل کرنے کے لیے اچھا فیصلہ ہے، لیکن حکومت کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے تھا کہ رمضان کے دوران لوگ کیا کھائیں گے اور کیسے روزہ رکھیں گے۔

حکومت کو چاہیے تھا کہ کچھ اس طرح کے پلاننگ کرتے کہ رمضان کے دوران لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ایسے بھی لوگ بھکمری کی وجے سے مررہے ہیں اور اب اچانک سے سبزیوں اور پھلوں کی دکانوں کو بند کرنے سے لوگ کیا کھائیں گے اور کیسے جئیںگے ان سب کے بارے میں سوچنے کی ضروت تھی۔

اس لاک ڈاؤن کا ہر انسان عمل کرتا نظر آیا ہے تو حکومت کو بھی چاہیے کہ ایسی پلاننگ نہیں کرے جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details