اردو

urdu

ETV Bharat / city

گجرات میں کورونا کے 1145 نئے کیسز - گجرات کورونا کی خبر

گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس مریضوں کی مجموعی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

گجرات میں کورونا کے 1145 نئے کیسز کی تشخیص
گجرات میں کورونا کے 1145 نئے کیسز کی تشخیص

By

Published : Aug 20, 2020, 9:30 AM IST

ریاست گجرات میں کورونا کیسز سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں تین ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔

گجرات میں کورونا کے 1145 نئے کیسز کی تشخیص

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1145 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 82 ہزار 87 ہو گئی ہے، اسی دوران 17 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2839 ہو گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گجرات میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ درج کیا جا رہا ہے، یہاں اب تک 64 ہزار 830 افراد اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1120 افراد کے صحتیابی کی اطلاعات ہیں، جنہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14 ہزار 418 مثبت کیسز ہیں۔ ان میں سے 81 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 14 ہزار 337 مریضوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details