اردو

urdu

احمدآباد: کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کے فیصلے پر عوامی رد عمل

مرکز کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد گجرات کی ریاستی حکومت نے بھی ریاست میں کاروباری سرگرمیوں کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر سماجی کارکنان کا ملاجلا رد عمل سامنے آیا ہے۔

By

Published : Apr 26, 2020, 8:05 PM IST

Published : Apr 26, 2020, 8:05 PM IST

sochal worker raction on mha issues clarification on new order of opening of shops
احمدآباد: کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کے فیصلے پر عوامی رد عمل

خیال رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گجرات کے شہر احمدآباد اب ممبئی کے بعد سب سے زیادہ کورونا کے مریضوں والا شہر بن گیا ہے۔ ایسے میں لاک ڈاؤن کے دوران 3 مئی سے پہلے دوبارہ دکانیں کھلنے کا فیصلہ تعجب سے کم نہیں۔

ویڈیو

سماجی کارکن دانش قریشی نے حکومت کے اس فیصلے کو عجیب فیصلے سے تعبیر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن سے پہلے دکانوں کو کھولنے کی اجازت دینا ہماری سمجھ سے پرے ہے کیونکہ لاک ڈاؤن میں سختی برتی جارہی ہے اور گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگائی گئی ہے ایسے میں دکانیں دوبارہ کھولنے سے ملک کی معیشت کو کتنا فائدہ پہنچے گا یہ خود اپنے آپ میں بہت بڑاسوال ہے'۔

اس معاملے پر سماجی کارکن کوثر علی سید کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کے درمیان دکانوں کو کھولنے کا فیصلہ درست ہے لیکن جو انسان گذشتہ 31 دنوں سے گھروں میں قید ہے وہ اگر باہر بھی نکلے تو صرف اور صرف ضروری اشیاء ہی خریدیگا۔ احمدآباد کے ریڈ ژون کو چھوڑ کر تمام علاقوں میں دکانیں کھولنے کی اجازت ہے۔ سرکار چاہتی ہے کہ لوگ گھر سے باہر نکلیں اور دوبارہ معیشت پٹری پر آئے، لیکن ایک سوال ابھی بھی برقرار ہے وہ یہ کہ اس طرح سے چھوٹ دینے سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے اور سب سے زیادہ خطرہ احمدآباد اور ممبئی جیسے شہروں کو ہے ایسے میں لوگوں کو طے کرنا ہے کہ وہ اور کورونا وائرس کا سامنا کریں یا گھر بیٹھ کر کورونا وائرس سے بچاؤ ۔'

سماجی کارکن کلیم صدیقی کا کہنا ہےکہ ' گجرات اب ملک میں ایک ایسی ریاست بن گئی ہے جہاں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثرین ہیں اور اموات بھی ہو رہی ہیں۔ اس پورے معاملے میں سیدھے طور پر سرکار کو ذمہ داری لینی چاہیے کہ انہوں نے اپنا کام صحیح طریقے سے نہیں کیا۔ جب کورونا کے خلاف لڑنے کی اور تیاری کرنے کی ضرورت تھی تب گجرات میں 'انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول، نمستے ٹرمپ' کا اہتمام کیا جا رہا تھا اس کی وجہ سے آج گجرات اور خاص طور سے احمدآباد میں ہزاروں افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اس کے لیے مثبت قدم اٹھائے۔

سماجی کارکن نور جہاں دیوان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں لوگوں کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہے صرف ضروریات زندگی کی اشیاء ہی لینے کے لیے باہر نکلنا ہوگا۔ دکانیں کھولنے سے مزید پریشانی بڑھ سکتی ہےکیونکہ کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہو سکتا۔ ایسے میں سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گھر سے باہر نکلے اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details