احمد آباد ایک صنعتی شہر ہے یہاں بڑے بڑے صنعتی اکائیوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں کی تعداد میں چھوٹے کاروباری اور چھوٹے دکاندار اپنا کاروبار چلا رہے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ پوری طرح ختم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ان کے لیے حکومت نے کسی طرح کے کوئی اچھے پیکیج کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ایسے میں احمدآباد کے تاجروں نے حکومت سے اپنی روداد بتاتے ہوئے پیکج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس تعلق سے احمدآباد کے تاجر ذاکر ارب کا کہنا ہے کہ سرکار سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ 'جو چھوٹے تاجر یا ٹریڈرز ہیں حکومت ان پر بھی غور کرے کیونکہ چپل کی صنعت کپڑے کی صنعت جیسی چھوٹی چھوٹی فیکٹری اور دکانوں کے بارے میں حکومت نے کچھ نہیں سوچا ہے۔