اردو

urdu

ETV Bharat / city

شردھا تیواری نے گلزار کی غزل کے ذریعے کیا پیغام دیا ؟

بے وجہ گھر سے نکلنے کی ضرورت کیا ہے موت سے آنکھ ملانے کی ضرورت کیا ہے سب کو معلوم ہے باہر کی ہوا ہے قاتل یوں ہی قاتل سے الجھنے کی ضرورت کیا ہے

گلزار کی غزل اور شردھا تیواری کا رقص
گلزار کی غزل اور شردھا تیواری کا رقص

By

Published : Apr 12, 2020, 4:14 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پوری دنیا خوف و ہراس کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

شردھا تیواری نے گلزار کی غزل کے ذریعے کیا پیغام دیا ؟

اس مہلک وبا کا کوئی علاج نہیں سوائے یہ کہ 'احتیاط' برتا جائے۔

ان حالات کے سبب لوگ مختلف طریقوں سے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس تشویشناک ماحول میں ہلدوانی کی رہنے والی شردھا تیواری جو حکومت ہند کے محکمہ انفارمیشن میں کام کرتی ہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک خوبصورت رقص کے ذریعے عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی ہے، جسے لوگوں نے خوب سراہا ہے۔

شردھا تیواری نے معروف نغمہ نگار گلزار کی غزل پر رقص کے ذریعے کورونا وائرس کے تعلق سےآگاہ کیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ شردھا تیواری اپنے فرض کے ساتھ کرونا آگاہی مہم کا ایک حصہ بن چکی ہیں، مشہور شاعر گلزار صاحب کی ایک غزل 'بے وجہ گھر سے نکلنے کی کیا ضرورت ہے'۔

انہوں نے اپنے اچھوتے انداز اور کلاسیکی رقص کے ذریعہ ہرعام و خاص کو بتانے کی کو شش کی ہےکہ غیرضروری طور پر باہر نکلنے کی ضرورت کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details