اردو

urdu

ETV Bharat / city

Ahmedabad Completed 611 Years: احمدآباد کے 611 سال مکمل ہونے پر دعائیہ کا تقریب

احمد آباد ہندوستان کی ریاست گجرات کا سب سے بڑا شہر اور ہندوستان کا ساتواں بڑا شہر ہے۔ اسے بادشاہ احمد شاہ نے بسایا تھا، جس کے 611 سال مکمل ہونے پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا Ahmedabad City 611 Years۔

Ahmedabad Completion 611 Years
Ahmedabad Completion 611 Years

By

Published : Mar 1, 2022, 2:18 PM IST

احمدآباد شہر کو وجود میں آئے ہوئے 611 سال مکمل ہونے پر کانگریس اقلیتی سیل احمدآبادکی جانب سے سیدی سعید کی جالی والی مسجد پر دعا کا اہتمام کیا گیا Ahmedabad Completion 611 Years۔

ویڈیو دیکھیے۔
اس تعلق سے احمدآباد شہر کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین رشید شیخ نے کہا کہ ہم لوگ ہر سال احمدآباد کی سالگرہ کا جشن مناتے ہیں۔ گزشتہ دو سال سے کورونا کی وجہ سے یہ پروگرام موقوف رکھا گیا تھا۔
احمدآباد شہر کو بسانے والے احمدآباد سلطان احمد شاہ کی یاد میں بسائے گئے احمدآباد شہر کے 611 سال پورے ہونے پر دعائیہ کا اہتمام کیا گیا Ahmedabad City Congress Minority Section Chairman Rashid Sheikh۔

اس شہر کو احمد نام کے چار بزرگوں اور 12 باباؤں کی دعاؤں سے بسایا گیا۔ یہ شہر مسلسل ترقی کی منازل کو عبور کرتا جا رہا ہے۔


وہیں مقامی کانگریس کے کاؤنسلر حاجی اسرار بیگ مرزا نے کہا کہ جب بادشاہ احمد شاہ احمدآباد نے سابر متی ندی کے کنارے ایک کتے اور خرگوش کی بہادری کو دیکھنے کے بعد اس شہر کو بسایا۔

شہر کی بنیاد رکھتے وقت اس وقت سلطان احمدشاہ بادشاہ اور بزرگوں نے دعائیں کی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ شہر اپنے دامن میں ہر قوم، ہر سماج کو متحد کر کے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ احمد آبادہندوستان کی ریاست گجرات کا سب سے بڑا شہر اور ہندوستان کا ساتواں بڑا شہر ہے۔ دُنیا میں سب سے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والا تیسرا شہر ہے۔ یہ شہر دریائے سابرمتی کے کنارے آباد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details