اردو

urdu

ETV Bharat / city

مسلم علاقوں میں کووڈ کیئر سینٹر قائم کرنے کی ضرورت

ضلع احمدآباد کے جوہاپورا کے کاؤنسلر حاجی اسرار بیگ مرزا نے ایک مکتوب گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کو لکھا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے میں کووڈ سینٹرز بنائے جائیں۔

Haji Israr beg
حاجی اسرار بیگ

By

Published : Apr 28, 2021, 3:40 PM IST

گجرات میں کورونا وائرس سے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ خاص طور سے احمدآباد میں کورونا کے ہر روز پانچ ہزار سے زائد نئے معاملے درج کیے جا رہے ہیں۔ ایسے میں احمدآباد کے مسلم علاقوں میں ایک بھی کووڈ سینٹر نہیں بنایا گیا ہے۔ احمدآباد کے جوہاپورا علاقے میں جہاں چھ لاکھ سے زائد لوگ آباد ہیں، وہاں اب کورونا مریضوں کے لئے کووڈ سینٹرز قائم کرنے کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے، جس کے لیے جوہاپورا کے کاؤنسلر حاجی اسرار بیگ مرزا نے ایک مکتوب گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کو لکھا ہے۔

حاجی اسرار بیگ

اس تعلق سے حاجی اسرار بیگ مرزا نے کہا کہ 'کورونا وائرس نے پورے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے، وہیں احمدآباد کے جوہاپورا علاقے میں کورونا سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوتے جا رہے ہیں۔ جوہاپورا کے ہر ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لئے بستر ختم ہو چکے ہیں۔ آکسیجن کی کمی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'جوہاپورا میں غریب مسلمان آباد ہیں۔ یہاں زور کما کر کھانے والے مزدوروں کی حالت خستہ ہو گئی ہے۔ یہ پانچ سے سات لاکھ کی اقلیتی بستی والا علاقہ ہے۔ یہاں 108 ایمبولینس جلدی نہیں آتی اور مریضوں کو مجبوراً اپنے خرچ سے دور دراز کے ہسپتال میں جانا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ تو راستے میں دم توڑ چکے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کے دوسرے عشرے کی ‌فضیلت

حاجی اسرار بیگ مرزا نے کہا کہ 'جوہاپورا میں کورونا مریضوں کو ہو رہی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوئے ہم نے گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کو ایک خط لکھا ہے اور ان کے ساتھ احمدآباد میونسپل کمشنر اور احمدآباد کلکٹر کو بھی درخواست کی ہے کہ گجرات کے احمدآباد شہر کے علاقے جوہا پورا، سرخیز، مکتم پورہ جیسے مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی کووڈ سینٹرز بنائے جائیں تاکہ لوگوں کو جلد کورونا سے نجات مل سکے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details