آج پورے ملک میں عالمی یوم اقلیتی حقوق منایا گیا۔ اس موقع پر گجرات میں اقلیتوں کے حقوق اور ان کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کے تعلق سے مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کی جانب سے سدھ پور میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس کانفرنس میں مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی سدھ پور کے کنونر عابد حسین چھوارہ نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی برسوں سے گجرات کے اقلیتی طبقے کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور اقلیتوں کو ان کے حقوق دلانے کی تحریک چلا رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود اب تک گجرات حکومت نے اقلیتی طبقے کے حقوق کے لیے کسی طرح کی پہل نہیں کی۔ اس لئے اس سال ہم نے سدھ پور میں عالمی یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔
وہیں مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنونر مجاہد نے کہا کہ گجرات میں اقلیتوں کے تیئیں امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ اس لیے ہم اقلیتی حقوق حاصل کرنے کے لیے تحریک چلا رہے ہیں۔ تاہم اس سال سے ہم گجرات کے ایم ایل ایز کا رپورٹ کارڈ جاری کریں گے اور جو سب سے بہترین کام کرنے والا اور اقلیتی کے حقوق کی آواز اٹھانے والا ایم ایل ہوگا اس کا اعزاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی حقوق کی لڑائی لڑنے والے سماجی کارکنان کا بھی اعزاز کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ: 500 سالہ وراثت کا امین عزیز احمد کوزگر
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گجرات کے اقلیتی طبقے کے لیے 10 مطالبات ہیں۔
ایک، گجرات میں وزارت اقلیت قائم کیا جائے۔
دو، گجرات کے ریاستی بجٹ میں اقلیتی طبقات کی ترقی کے لیے ٹھوس رقم مختص کی جائے۔
تین، گجرات میں اقلیتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور آئینی تقویت کا بل اسمبلی میں منظور کیا جائے۔