اجتماعی شادیاں تو ہمیشہ ہوتی رہتی ہیں لیکن احمدآباد میں ایک اجتماعی شادی دیکھنے کا موقع ملا۔ عیسی فاؤنڈیشن اور ایجوکیشن انڈیا پبلک ٹیسٹ کے مشترکہ تعاون سے مرادآباد میں آٹھویں اجتماعی شادی کا اہتمام 8 فروری کو کیا جائے گا۔
تمام مذاہب کے لوگوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام اس سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایجوکیشن انڈیا پبلک ٹرسٹ کے صدر مولانا حبیب نے کہا کہ ملک میں قومی اتحاد اور بھائی چارہ قائم رکھنے کے لیے تمام مذاہب کے بچوں کی شادیاں ایک ہی پلیٹ فارم پر کی جائیں گے، جس سے ان کا خرچ بھی بچے گا اور امن و امان و آپسی اتحاد بھی قائم ہوگا۔
جو بھی غریب لوگ ہیں ان کی شادیاں گذشتہ آٹھ سال سے عیسی فاؤنڈیشن کی جانب سے کرائی جارہی ہیں۔ رواں برس گیارہ سو جوڑوں کی شادیاں کی جائے گی اور جن میں پندرہ غیر مسلم جوڑے بھی ہوں گے۔یہ جوڑیاں گجرات کی ہوںگی۔ ہمارا مقصد ہے کہ غریبوں کی شادیاں با آسانی ہوں۔
اس اجتماعی شادی کے موقع پر نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل، وزیر تعلیم پھوپندر سنگھ چوڑاسما، احمدآباد کی میئر بیجل پٹیل، کانگریس ایم ایل اے پریش دھنانی، سابق کیبینیٹ منسٹر بھرت باروٹ وغیرہ شرکت کر دولہا دلہن کو دعائیں اور مبارکباد پیش کریں گے۔