اردو

urdu

ETV Bharat / city

جمیعت علماء ہند گجرات نے ڈی جی پی اور وزیراعلی کو دیا میمورنڈم - جنرل سکریٹری نثار احمد انصاری

احمدآباد کے شاہ عالم تشدد معاملے میں جمیعت علماء ہند گجرات کے ایک وفد نےڈی جے پی اور وزیر اعلیٰ گجرات وجے روپانی سے ملاقات کر ایک میمورنڈم سونپا۔ تاہم اس مسئلے پر احمدآباد کے جمیعت علمائے ہند کے دفتر پر ایک میٹنگ کا اہتمام کر ایک کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔

Jamiat Ulema-Hind Gujarat gives memorandum to DGP and Chief Minister Vijay Rupani
جمیعت علمائے ہند گجرات نے ڈی جی پی اور وزیراعلی کو دیا میمورنڈم

By

Published : Dec 28, 2019, 1:55 PM IST

اس تعلق سے جمیعت علماء ہند گجرات کے جنرل سکریٹری نثار احمد انصاری کا کہنا ہے کہ این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے ذریعے ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کے خلاف پورے ملک میں احتجاج بھی جاری ہے۔

جمیعت علمائے ہند گجرات نے ڈی جی پی اور وزیراعلی کو دیا میمورنڈم


انہوں نے مزید کہا کہ احمد آباد کے شاہ عالم میں بغیر اجازت کے ریلی نکالنے کے بعد جو ہنگامے برپا ہوئے اس میں بڑی تعداد میں پولیس نے لوگوں کو حراست میں لے لیا، جس میں بہت سے بے قصور اور معصوم بھی شامل ہیں۔

ایسے میں ڈی جی پی کو میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا گیا کہ ہم کسی گنہگار کو بچانے نہیں آئے ہیں لیکن کوئی بے گناہ اس کا شکار نہ بنے اس کا بھی خیال رکھا جائے۔ تو ڈی جے پی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جو ممکن ہوگا وہ اس معاملے میں کیا جائے گا۔


جمیعت علمائے ہند گجرات کی جانب سے ایک کوآرڈینیشن کمیٹی کا کنوینر محمد حنیف عرب کو بنایا گیا۔ جمیعت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہر بے گناہ کے ساتھ جمیعت علمائے ہند کھڑی رہےگی، اور ان کی مدد بھی کرے گی ایسے میں دیکھنا یہ ہے کہ جمیعت کی کوششوں سے بے گناہ کو کتنا انصاف ملتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details