اردو

urdu

ETV Bharat / city

رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا افتتاح

اقتصادی بدحالی کو دور کرنے اور معیشت میں بہتری لانے کے مقصد سے رفاہ چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا افتتاح آج گجرات میں کیا گیا۔

Inauguration of the Rifah Chamber of Commerce and Industry in gujrat
رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا افتتاح

By

Published : Jan 27, 2020, 2:01 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:27 AM IST

آج ملک اقتصادی بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور ملک کی جی ڈی پی کافی سست ہوتی جا رہی ہے ایسے میں اقتصادی بحران کو کم کرنے اور معیشت میں بہتری کرنے کے مقصد سے رفاہ چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا افتتاح گجرات میں کیا گیا جس پروگرام میں گجرات کے مسلم بزنس مینز نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا افتتاح

اس موقع پر پروگرام کے آرگنائزر صیوم خان نے بتایا کہ رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا گجرات میں افتتاح کرنے کے موقع پر بزنس سمٹ 2020 کا اہتمام کیا گیا ایسے میں خاص طور سے بزنس کا اسلامی طریقہ، بزنس کے طریقے پر بحث مباحثہ کیا گیا اور مسلم بزنس مینز کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

دراصل رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی شروعات مہاراشٹر سے ہوئی تھی اور پہلی مرتبہ گجرات میں یہ ادارے نے کام کرنے کی شروعات کی تاہم جو لوگ بزنس اور انڈسٹری سے جڑے ہوئے ہیں ان کا ایک ایسوسی ایشن رفاہ رہا ہے جو ملک کی 19ریاستوں میں کام کر رہا ہے.

اس سلسلے میں رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نیشنل جنرل سیکریٹری مرزا افضل بیگ نے کہا کہ ہندوستان کے ہر شہر میں یہ ادارے کو لانچ کرنے کا منصوبہ ہے اس لیے گجرات میں آج اس کی شروعات کی گئی آج تمام گجرات کے اعلی بزنس مینز اس کو مدعو کر سبھی کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی کوشش کی گئی اور بزنس کے تعلق سے پریشانیاں اور چیلنجز کو سمجھنے کے لیے بات چیت بھی کی گئی تاہم بزنس کو کس طرح سے شروع کیا جا سکتا ہے اور مندی کے دور میں اپنا کاروبار کیسے کیا جائے اس پر روشنی ڈالی گئی۔

بزنس سمٹ 2020 کے موقع پر گجرات کے ٹاپ 15 مسلم بزنس کو رفاہ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا جسے حاصل کر ایوارڈ یافتہ بزنیس مینز نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنی کامیابی کا سفر لوگوں کو شیئر کیا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details