اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے پی ایل کارڈ ہولڈرز کے لیے بھی مفت راشن - ہم بے حد پریشان ہیں

ریاست گجرات کے احمد آباد میں ریاستی حکومت کی جانب سے اے پی ایل کارڈ ہولڈرز کو بھی مفت راشن کا تقسیم کیا جارہا ہے۔

free ration for apl card holders in gujarat
اے پی ایل کارڈ ہولڈرز کے لیے بھی مفت راشن

By

Published : May 19, 2020, 1:54 PM IST

ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کے دوران گجرات حکومت نے اے پی ایل کارڈ ہولڈرز کو بھی مفت راشن دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 17 مئی سے 27مئی تک راشن تقسیم کیے جائیں گے۔

مفت راشن میں دال، چاول، گیہوں، شکر اور نمک شامل ہے۔ اس دوروان اناج کی دکانوں کے سامنے بڑی تعداد میں لوگوں کا ہجوم دیکھا گیا۔

ویڈیو

راشن دکاندار رادھے شیام پنڈت نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سرکاری ہدایت کے مطابق ہم لوگوں میں دال چاول گیہوں شکر نمک تقسیم کررہے ہیں'۔ اناج حاصل کرنے پہنچی ایک خاتون نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم بے حد پریشان ہیں گھر میں کھانے کے لیے بھی کچھ نہیں بچا ہے اور اب راشن مل رہا ہے اس کے لیے ہم لائن ہیں۔ ہم راشن ملنے سے بہت خوش ہیں لیکن گذشتہ دو مہینے سے ہم بہت پریشان حال میں ہیں، رمضان المبارک کا مہینہ بھی کافی پریشانی میں گزر رہا ہے جو مل رہا ہے اسی سے گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔ '

ABOUT THE AUTHOR

...view details